سارہ خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کتنے دن کی ہوئی؟ تفصیل آگئی
ملزمہ کا دوسرا موبائل ابھی برآمد نہیں ہوا اور ملزمہ کی ویڈیوز کی جانچ کیلئے آواز میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے جس کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے: تفتیشی افسران
لاہور(کھوج نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں طالبہ سے زیادتی کی افواہوں کا معاملہ سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سارہ خان کیس پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزرہ سارہ خان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے ملزمہ سارہ خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی ملزمہ کا ایک موبائل فون ملتان سے برآمد کیا گیا ہے جبکہ تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا دوسرا موبائل ابھی برآمد نہیں ہوا اور ملزمہ کی ویڈیوز کی جانچ کیلئے آواز میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے جس کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمہ صرف دن میں پولیس حراست میں رہے گی اندھیرا ہونے سے پہلے روزانہ جیل منتقل کرنے کا حکم ملزمہ سارہ خان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ درج کیا ہے۔