شوبز

سجل علی کا دل کس بھارتی نئے گلوکار نے ”موم” کر دیا

اداکارہ کی جانب سے اپرشکتی کھرانا کو انسٹاگرام پر مینشن کیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانہ نے اپنی فلم استری 2 کی شاندار کامیابی کی بدولت سینما گھروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے بلاک بسٹر گانے ضرور کی بدولت انسٹاگرام بھی ‘ہائی جیک’ کرلیا ہے۔ان کا گانا ضرور اس وقت انسٹاگرام ریلز پر کافی زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے جس سے مداح کافی زیادہ محضوض ہورہے ہیں۔اداکار آیوشمان کھرانہ کے بھائی اس سے پہلے بھی اپنے گانے ‘کڑیے نی’کی بدولت” ٹاک آف دی ٹائون”’نے تھے تاہم اب ان کے رومانوی ٹریک ”ضرور” نے مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکارہ سجل علی کا دل بھی موہ لیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپارشکتی کھرانہ کو مینشن کرتے ہوئے اپنا ‘فین مومنٹ شیئر کردیا۔سجل علی کی جانب سے اپارشکتی کھرانہ کے میجیکل ٹریک ضرور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپارشکتی! آپ کا یہ گانا انتہائی مسحور کن ہے۔ بات یہاں ختم نہیں ہوئی، سجل علی کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر اپارشکتی کھرانہ کا تعریفوں بھرا تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپارشکتی کھرانہ نے سجل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سجل یار، آپ بہت خوبصورت ہیں، یہ بالکل اس قسم کی تصویر ہے جس کے سامنے میرا خوبصورت گانا بھی پھیکا لگنے لگا۔پاکستان اور بھارت کے 2 بڑے فنکاروں کے درمیان یہ ‘کیوٹ’ مکالمہ دیکھ کر مداح کہتے نظر آئے کہ سجل علی جس گلوکار کی آواز کی مداح ہیں وہ گلوکار خود سجل کے حسن کے گرویدہ ہیں، یہ ہوتی ہے خوش قسمتی۔واضح رہے کہ اپارشکتی کھرانہ کی سوشل میڈیا پروفائل ان کی آف اسکرین شخصیت کی جھلک ہے جس کا ثبوت ان کی انسٹاگرام پروفائل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button