سجل علی کی پربھاس کے ساتھ انٹری؟بھانڈا پھوٹ گیا
اداکارہ نے بھارتی ذرائع سے خبریں خود پھیلائیں؟ فلم ڈائریکٹر بھی بول پڑا
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہیکہ وہ تیلگو فلم اسٹار اور بھارت کے مشہور ڈائریکٹر پربھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی ۔یاد رہے سجل علی نے جب بھارت میں اپنی ڈیبیو فلم ” مام” کی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ سری دیوی کیساتھ ان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔ سجل علی کی فلم ” مام” بھارت میں کافی بزنس کر گئی تھی ۔اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سجل علی نے کئی بھارتی ڈائر یکٹرز اور پروڈیوسرز سے دوستی بھی کر لی تھی جو اب کام آ رہی ہے۔
ہوا یہ کہ اداکارہ نے بھارت میں اپنے کام کے حوالے سے ایسی افواہیں خود پھیلائی ہیں ۔انہوں نے جب سے شوہر سے علیحدگی اختیار کی ان کی شوبز میں مانگ بھی کم ہوئی ہے۔ اور گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے انہوں نے ہمشایہ ملک کے دوستوں سے مدد لی اور خبریں آ گئیں کہ سجل تو پربھاس کے ساتھ فوجی میں لیڈنگ رول کر رہی ہیں۔ مگر اب ان کی ہوا نکالنے کیلئے فلم ” فوجی ” کے ڈائریکٹر کو منظر پہ آنا پڑا۔
ڈائریکٹر ہانورا گھوپوڑی نے ردعمل دیا کہ ایسا کچھ نہیں اور منفی میں سر ہلا دیا۔اور یہی نہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ پر کمنٹ بھی کیا اور لکھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
دھیان رہے کہ یہ دعویٰ سجل علی کے پیارے ”فلم فیئر” کے کسے بڑے نے مام کے پروڈیوسر سے” خبر” لے کر اپنے میگزین میں چپکا دی۔جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئی بننے والی فلم ‘فوجی’ میں اداکارہ سجل علی بھارتی اداکار پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔
خیال رہے کہ سجل علی نے 2017میں فلم”مام ” میں کام کیا تھااور اس فلم میں عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ بھارت میں دونوں پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی گئی تھی۔