سدرہ نیازی سے عفان وحید کی شادی’حقیقت کھل گئی
پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد بہت مشکل لمحات سے گزرنا پڑا تھا: عفان
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ جلد شادی ہونے کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ڈراما دو بول ، غلطی ، بھول اور گزارش جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عفان وحید نے 2016 میں شادی کی تھی جو ختم ہوگئی تھی۔بعدازاں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انکی پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد ان کو بہت مشکل لمحات سے گزرنا پڑا تھا اور وہ ذہنی دبا ئوکا شکار ہوگئے تھے جسکی وجہ سے وہ زیادہ تر خود کو اپنے کمرے میں بند رکھتے تھے۔
عفان وحید اب اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور گزشتہ چند سالوں سے لو لائیف سے زیادہ اپنے کرئیر پر توجہ مرکوز کر کے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن اداکار کے مداح انکی لو لائیف کے متعلق متجسس رہتے ہیں اور آئے دن ان کا نام کسی اداکارہ کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔ ان دنوں انکا نام سدرہ نیازی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اصل میں اس حوالے سے پتا نہیں ہے اس لیے میں آج بتا رہا ہوں کہ سدرہ اور میں ابھی سے نہیں بلکہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ ہم دونوں فیملی فرینڈز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سدرہ کو اچانک شوق سوار ہوا اداکاری کرنے کا جس کے بعد جب وہ مشہور ہوئیں تو لوگوں کو معلوم چلا کہ ہم ملتے ہیں لیکن ہم سدرہ کے اس فیلڈ میں آنے سے پہلے بھی ملتے تھے، اس میں میڈیا کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ آپ دونوں شادی کرنے والے ہیں؟ جس پر عفان وحید نے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ہم شادی نہیں کر رہے صرف فیملی فرینڈز ہیں ہم۔
ان سے پوچھا گیا کہ آپ ویسے شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو اپنی فلم مستانی کی ریلیز کا انتظار کر رہا ہوں اسکے بعددیکھیے۔واضح رہے کہ عفان وحید ڈراموں کی دنیا میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دے رہے ہیں اور اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھ اپنی پہلی فلم ‘مستانی’ کی پروموشن کرتے دکھ رہے ہیں۔ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جائیگی جس میں جو عثمان رضوی کی ہدایتکاری میں بنی ہے۔