شوبز

سشمیتا سین کا 3برس سے مرد کے بغیر زندگی گزارنے کا دعویٰ

سشمیتا نے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ تعلقات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا

لاہور(شوبزڈیسک) ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ تعلقات میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سال 2021 سے سنگل ہوں، تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال! مجھے کسی بھی مرد میں دلچسپی بھی نہیں ہے۔سشمیتا سین نے مزید کہا کہ بیشک! میں سنگل ہوں لیکن میری زندگی میں چند شاندار دوست ایسے ہیں جو ہمیشہ انتظار کرتے ہیں کہ میں انہیں فون کال کرکے کہوں دیکھو، میں گاڑی نکال رہی ہوں، آجا، ہم گھومنے کے لیے گووا جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button