شوبز
سشمیتا سین کو زندگی کی اہمیت کا احساس کب ہوا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا
خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں: سشمیتا سین

ممبئی (شوبز ڈیسک) سشمیتا سین کو زندگی کی اہمیت کا احساس کب ہوا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا ‘ موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں۔