شوبز

سعودی عرب:موسیقی کےشعبہ میں بھی بڑا قدم اُٹھالیا گیا

سعودی عرب اپنی موسیقی کے ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے ایک فیسٹیول منعقد کرے گا۔

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب اپنی موسیقی کے ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے ایک فیسٹیول منعقد کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ساحلی شہر جدہ میں 28 سے 30 ستمبر تک موسیقی ورثے کے جشن کیلئے ’میلوڈی‘ نامی ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ میوزک فیسٹیول میں سعودی موسیقی کی تاریخ سمیت مقامی آبادیوں کی ثقافتی اقدار کی رونمائی ہوگی۔

دیواروں پر اہم موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر نقش کی جائیں گی، ایک نمائش منعقد ہوگی جس میں سعودی عرب کی میوزک انڈسٹری کے اب تک کے سفر کو پیش کیا جائے گا۔ اس خطے میں لکڑی کی قلت تھی اور بدو دیگر عرب علاقے کے افراد کی طرح موسیقی کے آلات میں لکڑی استعمال نہیں کرپاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button