سلمان خان پر بھتیجے ارہان خان نے ہاتھ اٹھالیا؟
ارہان خان کی غصے سے سلمان خان کیساتھ مار پیٹ' پاپاارباز آ گئے
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے ہاتھوں مار کھانے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی جن سے ان کے بیٹے ارہان پیدا ہوئے۔ شادی کے 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔ سال 2023 میں ارباز خان نے میک اپ اآرٹسٹ شوری خان سے دوسری شادی کرلی۔اگرچہ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لیکن ارہان خان کے اپنے والدین سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔
ارہان خان ان دنوں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ کبھی ان کا پاپارازی کے ساتھ خوشگوار موڈ تو کبھی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا ٹنڈن کے ساتھ نظر آنا توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ارہان خان اپنے خاندانی ورثے کو آگے بڑھانے کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں اور اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں۔ارہان خان کے اپنی والدہ اور والد کے علاوہ پورے ددھیال سے اچھے مراسم قائم ہیں اور وہ اپنے والد کے ساتھ ان کے گھر میں ہی رہتے ہیں۔ارہان خان کا تایا سلمان خان سے بھی اچھا بونڈ ہے اور وہ اکثر ہنسی مذاق کرتے بھی دکھتے ہیں۔
سلمان خان نے سال 2010 میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم دبنگ کے دنوں کا ذکر چھیڑتے ہوئے ایک ایسا واقعہ بتایا جو ارہان خان سے جڑا ہوا ہے۔سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ‘جب انہوں نے فلم دبنگ میں ارباز خان کو مارا تھا تو یہ دیکھ کر چھوٹے سے ارہان خان روتے ہوئے ان کے پاس پہنچے اور انہیں مارنا شروع کر دیا’۔سلمان خان نے بتایا کہ ارہان غصے میں انہیں زور زور سے مار رہے تھے جس پر انہوں نے پوچھا کہ ‘تم مجھے کیوں مار رہے ہو؟’ اس پر ارحان خان بولے کہ ‘آپ نے میرے پاپا کو مارا تھا’۔
سلمان خان نے بتایا کہ ‘ارہان نے دبنگ کا سین دیکھا تھا، اس کے بعد میں نے ارباز کو بلایا اور ہم نے ارہان کو اس بات کی حقیقت سمجھانے کے لیے پورا فائٹنگ سین اس کی آنکھوں کے سامنے کر کے دکھایا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس کے بعد ارہان کو سمجھ آیا کہ سلمان خان نے ارباز کو حقیقت میں نہیں مارا تھا’۔واضح رہے کہ ارہان خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پوڈ کاسٹ کی دنیا میں قدم جمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ‘ڈمب بریانی’ نامی پوڈ کاسٹ کرتے نظر آئے۔