شوبز
سنیتا مارشل کے انسٹاگرام فالورز میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
اداکارہ سنیتا مارشل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ،انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوگئے جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کے انسٹاگرام فالورز میں کتنا اضافہ ہوگیا ہے اس حوالہ سے اعدادو شمار سامنے آنے پر سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں،انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوگئے جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے اپنے شوہر، اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہو گئی ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘آج میرا خاندان 1ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار۔