سنی دیول اور پریتی زنٹا کی فلم”لاہور 1947”تیار’ ریلیز کب ہو گی؟
فلم کو بغیر کسی وقفے کے 70 دن کے سخت اور طویل شیڈول کے بعد مکمل کرلیا گیا
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹارز سنی دیول اور عامر خان کی فلم لاہور 1947 کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں سنی دیول، راجکمار سنتوشی اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کو بغیر کسی وقفے کے 70دن کے سخت اور طویل شیڈول کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا آغاز جلد ہوجائے گا اور اس کے بعد اگر اضافی شوٹنگ کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔
فلم لاہور 1947 کے حوالے سے بتایا گیا کہ فلم کے کلائمکس میں تقسیم کے وقت ٹرین کا ایک بڑا منظر شوٹ کیا گیا ، جس میں کہانی اور جذبات کا ایک نیا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔لاہور1947میں عامر خان بحیثیت پروڈیوسر پہلی بار اپنے فرائض نبھائیں گے اور عامر خان پروڈکشن کے ذریعے اپنے ویژن اور مہارت کا اس پروجیکٹ میں مظاہرہ کریں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری راجکمار سنتوشی کریں گے۔
فلم میں سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اورعلی فضل شامل ہیں۔اس فلم کا باضابطہ طور پراکتوبر 2023 میں اعلان کیا گیا تھا، جس نے ستاروں سے بھری کاسٹ اور بہترین کہانی کے لیے توجہ حاصل کی۔ اس فلم میں سنی دیول اپنے بڑے بیٹے کرن دیول کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے دکھائی دیں گے۔کرن دیول نے سال 2019 میں بننے والی فلم پل پل دل کے پاس سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریتی نے 2018 میں ریلیز ہونے والی آخری فلم بھی سنی دیول کے ساتھ ہی تھی۔