سن آف سردار 2کی شوٹنگ’ویزا مسترد’ سنجے دت نے برطانوی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے
سب چیزیں مہیا کرنے کے بعد میرا ویزا مسترد کردیا تو آپ نے ابتدائی طور پر مجھے ویزا کیوں دیا؟ آپ کو مجھے ویزا نہیں دینا چاہیے تھا: سنجے دت کا مؤقف
ممبئی (شوبز ڈیسک) سن آف سردار کی شوٹنگ کے لئے برطانیہ کا ویزہ مسترد ہونے پر بھارت کے مشہور اداکار سنجو بابا عرف سنجے دت نے برطانوی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سنجے دت کا مؤقف سامنے آیا ہے اور انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کیا گیا جس کے لیے تمام تر ضروری دستاویزات کے ساتھ ساتھ رقم بھی جمع کروائی گئی اور سب تیاریاں مکمل کر لی گئی لیکن ایک مہینے بعد میرا ویزا مسترد کر دیا گیا۔اداکار نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب چیزیں مہیا کرنے کے بعد میرا ویزا مسترد کردیا تو آپ نے ابتدائی طور پر مجھے ویزا کیوں دیا؟ آپ کو مجھے ویزا نہیں دینا چاہیے تھا، آپ کو قوانین کا ادراک کرنے میں ایک مہینہ کیسے لگا؟واضح رہے کہ فلم سن آف سردار کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں کردیا گیا ہے لیکن سنجے دت اس فلم کا حصہ نہیں رہے۔