شوبز

سوناکشی سنہا کی مایوں کل‘ بارات 23 جون کو

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مایوں کی تقریب 20 جون یعنی کل کو سوناکشی کے نئے گھر میں منعقد ہوگی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہونے جا رہا ہے کیونکہ اب تو ان کی مایوں کی تاریخ بھی سامنے آ چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مایوں کی تقریب 20 جون یعنی کل کو سوناکشی کے نئے گھر میں منعقد ہوگی جوکہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے، تقریب میں جوڑے کے چند قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شرکت کریں گے جن کی تعداد 50 ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد اپنا نیا خریدا ہے اور وہ اسی گھر میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہتی تھیں۔سوناکشی نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے روایتی پیلے رنگ کی سجاوٹ اور ملبوسات سے گریز کرتے ہوئے کسی خاص تھیم کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے شاندار استقبالیہ بھی رکھیں گی۔اس سے قبل سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنی بیچلرٹی پارٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں اُن کیساتھ اداکارہ ہما قریشی اور ظہیر کی بہن صنم بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست و اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کررہے ہیں۔اس جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button