شوبز

سوناکشی نے سلمان خان کو گلے لگالیا، ویڈیو وائرل

انیل کپور کیساتھ مائی نیم اِز لکھن پر ڈانس اور اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ولیمے کی تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب کے دلچسپ اور حسین لمحات دکھائے گئے ہیں۔ولیمے میں ویڈیو کے پسِ منظر میں میوزک کم اور مہمانوں کی اصلی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں جس نے ویڈیو کو مزید خوبصورت اور منفرد بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار اور دبنگ اسٹار سلمان خان کو گلے لگا کر ولیمے کی تقریب میں ان کا استقبال کیا جبکہ سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے جذباتی انداز میں سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دی۔

سوناکشی اور ظہیر نے پاپارازی کے ساتھ پوز بھی دیا اور انیل کپور کے ساتھ مائی نیم اِز لکھن پر ڈانس بھی کیا، اداکارہ نے اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا۔صرف یہی نہیں، راج کمار را، ارباز خان، آیوش شرما، سدھارتھ، ادیتی را ئوحیدری سمیت دیگر مہمانوں کو بالی ووڈ کے سدا بہار گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہماری شادی کے حسین لمحات کو محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پرفیکٹ شادی کا پورا کریڈٹ تمام دوستوں، اہلخانہ اور ہماری ٹیم کو جاتا ہے، باس ظہیر اور سوناکشی کی شادی کے لیے خاص پارٹی تو بنتی ہے۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button