شوبز

سوناکشی کی شادی‘گھر میں پھوٹ‘ماں اور بھائی نے ان فالو کردیا

شخصیات کو دعوت نامہ ملنے لگے خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑگئی۔گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور بھائی نے اداکارہ کو انسٹاگرام پر سوناکشی کی شادی کی تصدیق بالی وڈ ان فالو کر دیا جس کے بعد میڈیا میں سنہا شخصیات کو دعوت نامہ ملنے لگے خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے سینیٹراداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نےسوناکشی کی شادی کی خبروں پر لا علمی کااظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button