شوبز

سوناکشی کی شادی کی تاریخ کنفرم‘ بالی ووڈ سٹارزمیں کون آئیگا؟

سوناکشی اور ظہیر اقبال ممبئی کے بیسٹی ان ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی لیجنڈ اداکار اور معروف سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔اداکارہ حال ہی میں نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ میں بھی نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔اب نئی اطلاع یہ ہے کہ سوناکشی سنہا نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دونوں کافی عرصے سے محبت کے رشتے میں بندھے ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی عوامی سطح پر اس بات کا اظہار نہیں کیا۔لوبرڈز کا یہ جوڑا مبینہ طور پر 23 جون کو شادی کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے شادی کی تقریب میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے سٹارز کو بلایا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں مہمانوں کی فہرست میں کیا سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی شامل ہوگی؟

کافی دنوں سے خبریں گرم تھیں کہ سوناکشی سنہا نے شادی کر لی ہے لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ سوناکشی کے والد شترو گھن سنہا بیٹی کی شادی کے حوالے سے لاعلم تھے۔ایک انٹرویو میں شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا تھاکہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا جانتا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے ابھی تک نہیں بتایا۔بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ابوائے فرینڈ و اداکار ظہیر اقبال کیساتھ شادی سے قبل ‘لِو اِن’ ریلیشن شِپ میں رہنے کا انکشاف ضرور ہوا تھا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جاری ہیں اور شادی کی تقریب کا انعقاد 23 جون کو ممبئی میں کیا جائیگا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبر نے اسٹار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا ہے لیکن فینز منتظر نظر آئے کہ سوناکشی سنہا اس خبر کی تصدیق کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی جانب سے رکھی گئی پارٹی میں ہوئی جہاں وہ ملتے ہی دوست بن گئے اور آگے چل کر یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں ایک ساتھ فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ا جلوہ گر بھی ہوئے۔
رپورٹس یہ بھی ہیں کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال ممبئی کے بیسٹی ان ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال گزشتہ ایک سال سے ریلیشن میں ہیں اور ایک ساتھ ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے کپل شرما شو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ ‘انہیں کتنی زور سے شادی کرنی ہے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button