شوبز

سونم باجوہ کی وجہ سے لڑکی نے منگنی کیوں توڑی؟

سونم باجوہ ان دنوں پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کے ہمراہ اپنی فلم ”کڑی ہریانہ ول دی“ کی پروموشن میں مصروف ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)سونم باجوہ کی وجہ سے لڑکی نے منگنی کیوں توڑ دی؟وجہ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑڈالی۔سونم باجوہ ان دنوں پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کے ہمراہ اپنی فلم ”کڑی ہریانہ ول دی“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر اداکارہ نے حال ہی میں پیش آیا عجیب وغریب واقعہ سنایا۔سونم باجوہ نے بتایا کہ ’میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے اپنے آبائی گھر گئی تھی جہاں سے واپسی پر بریلی ائیرپورٹ پر میں نے ماسک لگایا ہوا تھا، ائیرپورٹ پر ایک لڑکی مجھ تک پہنچی اور سوال کیا کہ کیا آپ سونم باجوہ ہیں؟خاتون کے سوال پر میں نے سر ہلادیا، جس کے بعد خاتون نے مجھے بتایاکہ ’تمہاری وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی‘۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ خاتون کی بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی اور مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا ردعمل دوں لیکن میری پریشانی کو بھانپتے ہوئے خاتون نے مجھے خود ہی بتا دیا کہ’میں بہت شکر گزار ہوں، میں نے ایک ایسے شخص سے منگنی کرلی تھی جو آپ کا دیوانہ تھا اور مجھے یہ بات بہت بری لگی تھی لہٰذا میں نے وہ منگنی ختم کردی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس کی یہ بات سن کر مزید پریشان ہو گئی لیکن جب اس نے بتایا کہ اب اس کی شادی کسی اور شخص سے ہو چکی ہے جو صرف اس کا ہی دیوانہ ہے اور اس وجہ سے وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہے، تو مجھے یہ سن کر اطمینان ہو ا کہ میری وجہ سے منگنی توڑنے والی کا گھر بس گیا اور اس سے مزید خوشی ہوئی کہ اب وہ موجودہ شوہر کیساتھ بہت خوش ہے۔سونم باجوہ نے مزید کہا کہ اگر میرا پارٹنر بھی میرے بجائے کسی دوسری اداکار ہ کے جنون میں مبتلا ہو تو مجھے بھی اچھا نہیں لگے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button