شوبز

سونم کپور نے بنگلادیش کی صورت حال کو خوفناک قرار دیدیا

بنگلہ دیش میں توڑ پھوڑ اور ہنگاموں کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری تھ

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور بنگلادیش میں جاری احتجاجی مظاہرے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے بنگلادیش میں کوٹا سٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلبا کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں مجموعی طور پر 91 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔بنگلادیش کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات بھی ہوئے، متعدد تھانوں اور دو ارکانِ اسمبلی کے مکانات بھی نذر آتش کیے گئے۔

اس صورتحال نے جہاں دنیا بھر کو پریشان کیا تو وہیں بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی بنگلادیشی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔سونم کپور اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں بنگلادیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ملکر بنگلادیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوگئی ہیں۔حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوگئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button