سہگل’رفیع’ثریا کی اداکاری اور گلوکاری کی روایات پر جنید خان
ایجوکیشن کتنی لی ' تعلق کس قبیلہ سے 'آئے کہاں سے ؟ سب بتا دیا
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں بیک وقت کامیابیاں حاصل کیں۔سن2003میں ایک خوش گلو، خوش گفتار نوجوان نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا پہلا ہی گانا ریلیز کر کے خوب داد وصول کی۔بعد ازاں سال 2010 میں ایک ڈرامے کبھی نہ کبھی میں کام کیا،تو2012 میں امریکن گلوکارہ جینیفر جینڈرس کے ساتھ انگریزی گانا گاکر بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ان کے مشہور گانوں میں”پکار،سب بھلا کے،بچھڑ کے بھی،ہم سے ہے زمانہ،ہوجانے دو، سو کلوز، سو ڈسٹینٹ” جب کہ ڈراموں میں” دِل کی لگی، مجھے روٹھنے نہ دینا، یہ میرا دیوانہ پن ہے، عشق تماشا، خسارا، ہانیہ، یاریاں اور کشف” وغیرہ شامل ہیں۔
جنید خان اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔میراتعلق نیازی خاندان سے ہے۔جنید خان کا اپنے بارے میں بتانا ہے کہ میرا تعلق نیازی خاندان سے ہے۔ والد ساجد خان نیازی نے متعدد معروف کمپینز میں مارکیٹنگ کے شعبے میں ملازمت کی، اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔ والدہ مشتری ساجد نے فائن آرٹس میں گریجویشن کیا،حالاں کہ گولڈ میڈلسٹ ہیں، لیکن بچوں کی تعلیم و تربیت کی خاطر ملازمت نہیں کی۔ میری جائے پیدایش ملتان ہے، جب میں تین سال کا ہوا تو ہم لاہور منتقل ہوگئے۔
جنید خان کا بتناپھر تعلیمی مدارج لاہور ہی سے طے کیے۔انٹرکے بعد یو ای ٹی(یونی ورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)،لاہورکے شعبہ مائننگ( Mining)میں داخلہ ہوگیا۔انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایم بی اے کیا۔ رہی بات تربیت کی، تو امی نے ہمیشہ پیار ومحبت کی نگاہ رکھی، جب کہ ابو اصول پسند ہیں، تو انہوں نے اسی نہج پر تربیت کی۔ یوں کہہ لیں کہ ہم بہن بھائیوں کی تربیت ایک متوازن ماحول میں ہوئی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں۔ سب سے بڑی بہن نے ایم بی اے کیا ہے اور شادی کے بعد پیا دیس سدھار چکی ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھائی ہیں ،جو اپنی فیملی کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ تیسرا نمبر میرا ہے اور میرے بعد چھوٹی بہن ہے۔ ہم سب کی آپس میں خاصی دوستی ہے اور ہم ہر اعتبار سے ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔جنید خان کا بتانا تھا کہ میں بہت زیادہ پڑھاکو نہیں تھا، لیکن امتحان میں ہمیشہ نمایاں نمبرز ہی حاصل کیے۔ جب کہ بچپن ہی سے جلدی گھلنے مِلنے والا مزاج نہیں ہے۔