شوبز
سیاستدانوں کا مذاق،صبا قمرکا اظہار شرمندگی
اداکارہ اور میزبان صبا قمر نے کم عمری اور ناسمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا تھا اب ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ سمجھ آگئی ہے۔
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اور میزبان صبا قمر نے کم عمری اور ناسمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا تھا اب ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ سمجھ آگئی ہے۔ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویر میں اعتراف کیا کہ انہوں ایک ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کام کیا ہے جس پر انہیں آج تک پچھتاوا ہے کیونکہ انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ اب اگر انہیں ایسے پروگرام کی میزبانی کی پیش کش کی جائے تو وہ اسے نہیں نبھا سکیں گی، کیونکہ اب ان میں سمجھ آ چکی ہے اور وہ سیاسی حوالے سے بھی میچور ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت شو میں وہ جن سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی تھیں، اگر وہ ان کے سامنے آجاتے تھے تو وہ ان سے چھپ جاتی تھیں۔