شوبز
سینئراداکارہ حنا خواجہ بیات اگست کا مہینہ آتے ہی اُداس کیوں ہوگئیں؟
انہوں نے لکھا کہ’جو بچے اپنا گھر پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجایا کرتے تھے وہ اب پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں‘

کراچی(شوبز ڈیسک) سینئراداکارہ حنا خواجہ بیات اگست کا مہینہ آتے ہی اُداس کیوں ہوگئیں؟ سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات اگست کے مہینے کی آمد پر اداس ہوگئیں۔ حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وطنِ عزیز کی آزادی کے مہینے کی آمد پر ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کتنے اگست دیکھے ہیں اس زندگی نے پر کبھی ایسا اداس اگست نہیں دیکھا‘۔
انہوں نے لکھا کہ’جو بچے اپنا گھر پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجایا کرتے تھے وہ اب پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں‘۔ حنا خواجہ بیات نے مزید لکھا کہ’جب مکان بچنے کی امید ہی نہ رہے تو مکین وہاں کیسے رہیں؟‘