شوبز

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ”جوان” کو پوسٹر جاری کر دیا

شاہ رخ خان کے مداح ان کے اس اعلان کو مذاق سمجھے تاہم کنگ خان نے سوال جواب کے سیشن ختم ہونے کے فوری بعد جوان کا آفیشل پوسٹر ٹوئٹ کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم جوان کا پوسٹر جاری کر دیا گیاانہوں نے یہ پوسٹر اپنے مداحوں کی پراسرار فرمائش پر کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ فلم جوان سے متعلق (AskSRK) سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جواب دیئے۔ ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ سوال جواب کے سیشن کے بعد پوسٹر جاری کر دیں گے۔ شاہ رخ خان کے مداح ان کے اس اعلان کو مذاق سمجھے تاہم کنگ خان نے سوال جواب کے سیشن ختم ہونے کے فوری بعد جوان کا آفیشل پوسٹر ٹوئٹ کر دیا جس پر مداحوں نے بیحد خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button