شوبز

شاہ رخ خان کےگھرباہرپولیس کیوں جمع ہوگئی؟

حال ہی میں بالی ووڈ کے بادشاہ نے ویڈیو گیم سے متعلق ایک اشتہار بنایا جس پر ان کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان کےگھرباہرپولیس کیوں جمع ہوگئی؟رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار بھارتی اداکار شاہ رخ خان ایک مرتبہ پھر تنازع میں گھر گئے۔ اشتہار پر ناراض شہریوں نے کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر "منت” کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔  شاہ رخ خان کبھی فلموں تو کبھی تنازعات پر خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے بادشاہ نے ویڈیو گیم سے متعلق ایک اشتہار بنایا جس پر ان کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ 

ایک آن لائن گیمنگ ایپلیکیشن کےلیے شاہ رخ خان نے اشتہار میں کام کیا۔ جس میں وہ آن لائن گیمنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔  تاہم اس اشتہار پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے نے اسے نوجوانوں میں منفی تاثر جانے کی وجہ قرار دیا۔ 

ادارے اور اس کے حامیوں نے ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔  اس مظاہرے کے باعث کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلیے ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کے گھر "منت” کے باہر نفری تعینات کردی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button