شوبز

شاہ رخ کی فلم”جوان” اب سجے گی جاپان کے سینما گھروں میں

اداکار کی فلم 'جوان' گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی

لاہور(شوبزڈیسک)ببھارتی فلموں کے سپر سٹار جنہیںکنگ خان بھی کہا جاتا ہے یعنی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کی ایڈوانس بکنگ 5 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑنے کے بعد، میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم جوان اب جاپانی مارکیٹ پر بھی قبضہ جمانے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان رواں سال 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ اس کی ایڈوانس بکنگ 5 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جو مداح ریلیز سے چار ماہ قبل اپنے لیے جوان کے ٹکٹ خرید لیں گے تو انہیں تحفے میں ٹکٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کے ہٹ گانے چھلیا کے خصوصی پوسٹرز بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ فلم جوان نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے، شاہ رخ خان کی اس فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔دوسری جانب رواں سال کی شروعات میں فلم پٹھان اور جوان نے نیا اعزاز اپنے نام کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ دونوں سپر ہٹ فلمیں انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔جوان کو بہترین گاڑیوں کے اسٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم پٹھان کو بہترین فضائی اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button