شردھا کپورکا پسندیدہ مردکون؟جنم دن کی مبارکباد دیدی
اداکارہ کی فلم استری ٹو اگست میں سینما گھروں کی زینت بنی اور ریکارڈ بزنس کر رہی ہے
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی دلکش اداکارہ شردھا کپور نے اپنی زندگی کے سب سے خاص مرد کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔فلم ‘عاشقی ٹو’ سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی اداکارہ شردھا کپور گزشتہ چند ماہ سے اپنی فلم ‘استری’ کے سیکوئل ‘استری ٹو’ کی پروموشن میں مصروف نظر آئیں جو 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنی اور ریکارڈ بزنس کرنے میں بھی کامیاب ہے۔اگرچہ شردھا کپور نے بالی وڈ کی دنیا میں عاشقی ٹو سے اپنی پہچان بنائی لیکن یہ انکی ڈیبیو فلم نہیں تھی بلکہ سال 2010 میں شردھا کپور نے تھرلر فلم تین پتی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس میں انکے ساتھ امیتابھ بچن بھی تھے۔
اس فلم کے بعد 2011 میں شردھا کپور لو کا دی اینڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس میں انکے ساتھ طہ شاہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔بالی وڈ متوالے تو شردھا کپور پر اپنا دل ہار بیٹھے ہیں لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جس پر شردھا کپور دل ہار بیٹھی ہیں۔حال ہی میں شردھا کپور نے ایک مرد کا نام بتایا جو ان کو سب سے زیادہ پسند ہے اور اس کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شردھا کپور نے اپنے والد و سینئر اداکار شکتی کپور کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔
کیپشن میں شردھا کپور نے لکھا کہ آج میرے پسندیدہ پروش (مرد) کا جنم دن ہے، سالگرہ مبارک ہو باپو۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ استری ہے، وہ کچھ بھی کرسکتی ہے کیونکہ اس کے پاپا کا ہاتھ ہر دم اس کے سر پر ہے۔ لو یو باپو۔