شوبز

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے ثانیہ مرزا کو بڑی عید پر بڑا تحفہ دیدیا، پرستار برس پڑے

۔ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد اللہ سے لو لگا لی ہے اور شعیب ملک کے ناروا سلوک کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے مداحوں کو اپنی دید کروا کر بڑی عید کی عیدی دینے کی کوشش تو کی لیکن کیا خبر تھی کہ لوگ ثانیہ مرزا کو چھوڑنے والے شعیب ملک اور ان کی جگہ لینے والی ثنا جاوید پر غصہ میں ہیں۔ جیسے ہی تصاویر اپ لوڈ ہوئیں دیکھتے ہی دیکھتے ثانیہ مرزا کے مداحوں نے نا صرف ثنا جاوید کی درگت بناڈالی بل کہ شعیب کو بھی عید کے موقع پر جلی کٹی سنا کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کا چارہ کیا۔بعض نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ دیکھتے ہیں یہ بیل کب تک منڈھے چڑھتی ہے۔ کچھ نے لکھ شرم کرو حیا کرو شعیب۔کچھ نے نازیبا الفاظ بھی لکھے البتہ کچھ مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں لیکن یہ تعداد بہت کم تھی۔

یاد رہے شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار سے محبت کی شادی کی تھی اور ان سے انکا ایک بیٹا بھی ہے گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ حج پر روانہ ہوئی تھیں۔ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد اللہ سے لو لگا لی ہے اور شعیب ملک کے ناروا سلوک کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔یہ بھی دھیان میں رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کوچھوڑ کر رواں سال کے آغاز میں دوسری شادی ثنا جاوید سے کی تھی۔نئے بندھن میں بندھنے والے جوڑے شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر جو نئی تصاویرشیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں جوڑے کو خوش گوار موڈ میں رومانٹک انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ ثانیہ مرزا کو جلانے کیلئے ہو ۔8.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید اور 2.5 ملین فالوورز رکھنے والے شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر یہ پوسٹس مشترکہ طور پر شیئر کی ہیں۔پوسٹس کے کیپشن میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک بادبھی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button