شوبز

شگفتہ اعجاز کے کینسر میں مبتلاء شوہر انتقال کر گئے

اداکارہ کی چار بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک پہلے شوہر سے اور تین یحییٰ سے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحیی کینسر سے جان کی بازی ہار گئے۔ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوسرے شوہر یحیی صدیقی کے انتقال کا اعلان کیا۔انہوں نے لکھا کہ ِنا لِلہِ وِنا ِلیہِ راجِعون، میرے شوہر یحیی صدیقی کا انتقال ہوگیا ہے، براہِ کرم انکی مغفرت کیلئے سور فاتحہ پڑھیں۔

انتقال کی اچانک افسوسناک خبر پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کمنٹ سیکشن میں انہیں دلاسہ دے رہی ہے جبکہ ساتھی اداکار بھی اپنے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے شوہر کیساتھ اسپتال میں سالگرہ مناتے ایک وی لاگ جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے اپنے شوہر یحیی کیساتھ شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں پھولوں کا بھی تحفہ پیش کیا۔شگفتہ اعجاز ان دنوں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ویلاگنگ کرتی بھی نظر آتی ہیں جہاں وہ اپنے روز مرہ کی روٹین ، ہر خوشی غمی اور زندگی کے نشیب و فراز اپنے صارفین کیساتھ شیئر کرتی ہیں۔انہی ویلاگز میں سینئر اداکارہ گزشتہ کئی روز سے اپنے دوسرے شوہر کی علالت کے حوالے سے بتا رہی تھیں جو کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

شگفتہ اعجاز نے ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انکی شادی لو ور ارینج میرج کا مکسچر تھا، جب یحی صدیقی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ شدید الجھن کا شکار ہوگئی تھیں کیونکہ انکو لگتا تھا کہ انکے لیے بیٹیوں کی پرورش زیادہ اہم ہے اور ایسے میں وہ شادی نہیں کرسکتیں۔شگفتہ اعجاز کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جب کہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر کی جنگ لڑ رہے تھے اور اسکے علاج کیلئے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اداکارہ کے شوہر متعدد طبی پیچیدگیوں میں بھی مبتلا تھے جن میں چلنے پھرنے میں تکلیف، ہڈیوں کا متاثر ہونا اور بخار اور نمونیا جیسے بیماریاں ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button