شوبز
شہداء کی خدمات کا بہت بہت شکریہ؛مہوش حیات کا پیغام
معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں

کراچی(کھوج نیوز) یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جان و مال کے تحفظ میں جان گنوانے والوں کو پوری قوم سراہتی ہے۔
مہوش حیات نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ شہداء کی خدمات کا بہت بہت شکریہ۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا گیا اور اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔