شوبز

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی دسمبر میں شادی‘ خبریں گرم

شہریار صدیقی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور پُرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے”زندگی گلزار ہے، آسمانوں پہ لکھا، پہلی سی محبت اور کچھ اَن کہی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی تھی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار شہریار منور کے کریڈٹ پر کئی کامیاب فلمیں ہیں تاہم ماہین صدیقی کا اس حوالے سے گراف نیچے ہے لیکن کیا کیا جائے جب دل کسی پر آجائے اور دونوں کا دل لگتا ہے ایک دوجے پرآ گیا ہے اسی لئے تو ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرپھیلی ہوئی ہیں۔شہریار صدیقی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور پُرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے”زندگی گلزار ہے، آسمانوں پہ لکھا، پہلی سی محبت اور کچھ اَن کہی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی اپنے نام کا سکہ جمایا۔

وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں، مداحوں نے اسکرین پر اُنہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ خوب پسند کیا ہے اور مداح یہی چاہتے ہیں کہ شہریار منور اصل زندگی میں بھی مایا علی سے شادی کرلیں لیکن افواہیں اس کے برعکس ہیں۔سوشل میڈیا کے معروف اور مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں ماہین صدیقی سے شادی کریں گے۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید، دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے۔اس خبر پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، کچھ مداح اس خبر پر حیران ہوئے جبکہ کچھ مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔چند مداحوں نے ماہین صدیقی اور گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی شادی کی افواہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نومبر 2022 میں پھیلی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button