شوبز

شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

2021ء میں اسپاٹیفائی کی پاکستان میں آمد کے بعد سے اب تک نصرت فتح علی خان کو 9 لاکھ سے زائد بار سرچ کیا جا چکا ہے: منیجر خان ایف ایم

کراچی (کھوج نیوز) میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا ، انہوں نے موسیقی کے منظر نامے کو ایک نئی شکل دینے میں لازوال کردار ادا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ‘ہاؤس آف آئیکون’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اسپاٹیفائی آئیکون پاکستان سیریز کا آغاز کیا گیا۔ تقریب میں گلوکاروں اور انکے ان گیتوں پر روشنی ڈالی گئی جنہوں نے 1950ء کی دہائی سے پاکستان کے موسیقی کے منظر نامے کو ایک نئی شکل دینے میں لازوال کردار ادا کیا۔ تقریب میں معروف اداکاروں، میڈیا کی اہم شخصیات، گلوکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ ان شخصیات میں عاصم اظہر، ینگ اسٹنرز، جنید خان، وائٹل سائنز کے سابق موسیقار شہزاد شاہی حسن، موسیقار ارشد محمود، بلال سعید اور اسپاٹیفائی کے ریڈار آرٹسٹ عمیر بھی شامل ہیں۔ تقریب میں مرحوم نصرت فتح علی خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لئے سینئر آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپ منیجر خان ایف ایم نے بتایا کہ 2021ء میں اسپاٹیفائی کی پاکستان میں آمد کے بعد سے اب تک نصرت فتح علی خان کو 9 لاکھ سے زائد بار سرچ کیا جا چکا ہے۔ سال 2024 میں اسی پلیٹ فارم پر ان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں ”میرے رشک قمر”، ”سوچتا ہوں ” اور ”یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے” شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button