شوبز

”صنم تیری قسم2”ماورا حسین کی انٹری؟دوسرا جنم لیں گی؟

اداکارہ ماورا حسین نے 2016 میں بالی وڈ فلم صنم تیری قسم سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا

لاہور(شوبزڈیسک)ڈرامہ سیریل جفا میں ڈاکٹر زارا کا کردار نبھانے والی ماورا حسین کی دوبارہ بولی وڈ میں انٹری کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین نے 2016 میں بالی وڈ فلم صنم تیری قسم سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا۔اس فلم میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ منیش چوہدری، انوراگ سنہا، وجے راز اور مرلی شرما سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

ماورا حسین نے اپنی اداکاری سے نہ صرف اس فلم کو رونق بخشی بلکہ اسی کیساتھ 8 سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود آج بھی اداکارہ کے پرستار انکی اداکاری کے گن گاتے نہیں تھکتے۔فلم صنم تیری قسم کو آج بھی مداحوں کی پسندیدہ رومانوی فلم کا درجہ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ مداح کافی عرصے سے فلم میکرز سے صنم تیری قسم کے سیکوئل کا مطالبہ کررہے ہیں۔اب اس فلم کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان کیا گیا، فلم کے ڈائیریکرز اگلے پارٹ میں بھی مداحوں کو محظوظ کرنے والی ایک اور رومانوی کہانی فلمانے کا وعدہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم کے باضابطہ اعلان میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ صنم تیری قسم 2 بنائی جارہی ہے جس میں ہرش وردھن رانے ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ سیکوئل کی کہانی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن ہدایت کار کون کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے، کیونکہ سوہام راک اسٹار انٹرٹینمنٹ ایک مضبوط اور بصیرت والے ڈائریکٹر کا انتخاب کرے گی جو فلم بینوں کی توقعات پر پورا اتر سکے۔

خیال رہے کہ صنم تیری قسم اکتوبر میں شائقین کے لیے دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں ناظرین کو محبت اور انتقام کی دل کو چھونے والی داستان خوب بھائی تھی، اس کے ساتھ مرکزی اداکاروں، ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین کے درمیان کیمسٹری کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے،ہمیش ریشمیا کے یادگار سانڈ ٹریک کے ساتھ جوڑی کی اداکاری نے خوب پزیرائی حاصل کی تھی۔فلم کے سیکوئل کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی اداکارہ ماورا سے سوالات ہونے لگے کہ کیا وہ اس سیکوئل کا حصہ بنیں گی کیونکہ وہ دوبارہ بالی وڈ میں انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹس کے کمنٹ سیکشن میں بھی اسی متعلق سوالات کیے جانے لگے، جس پر انہوں نے جواب دے کر تمام تر قیاس آرائیوں کو فل اسٹاپ لگادیا۔اداکارہ سے سوال ہوا کہ صنم تیری قسم 2 میں آپ ہیں ناں، جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ پارٹ ون میں تو میرا انتقال ہوگیا تھا۔اداکارہ کے صاف انکار کی دیر تھی کہ صارفین نے ان کے لیے اسی فلم میں ایک اور کریکٹر نکال لیا، صارف نے لکھا کہ کیا ہوا کہ آپ کا انتقال ہوگیا تھا کیا ہم آپ کا دوسرا جنم نہیں دیکھ سکتے۔صارف کے اس کمنٹ کے جواب میں ماورا نے لکھا کہ خواہش تو انکی بھی یہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے چاہنے والوں می محبتوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button