صنم جنگ نے”بےمثال مرد” کی نشانیاں بتادیں ،صارفین حیرت زدہ
صنم جنگ کی بے مثال مرد سے متعلق بتوں پر شدید تنقید کررہے ہیں جبکہ بعض خواتین نے انھیں بنگ اداکارہ کے لقب سے نوازا ہے۔
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ صنم جنگ نے خواتین کو مثالی مرد کی نشانیاں بتا دیں۔ صنم جنگ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور سٹوری جاری کی جس میں انہوں نے لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ایک مثالی اور اچھے مرد کی چند نشانیاں بتائیں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ ایک اچھا مرد وہ ہے جو آپکو خودمختار اور بااختیار بنائے، ناکہ خود پر انحصار کرنے پر مجبور کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مثالی مرد ہی اپنی بیوی کو آزادی دیتا ہے جیسے اسکا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا‘ بینک اکاﺅنٹ کھلوانا اور نوکری کی اجازت دینا، اگر مرد ایسا نہ کرے تو لڑکیاں سمجھ جائیں کہ وہ مرد صحیح انتخاب نہیں۔ صارفین اداکارہ صنم جنگ کی بے مثال مرد سے متعلق بتوں پر شدید تنقید کررہے ہیں جبکہ بعض خواتین نے انھیں بنگ اداکارہ کے لقب سے نوازا ہے۔