شوبز

صوفی تبسم کا 125واں یوم پیدائش’الحمرا میں 2روزہ جشنِ صوفی

مجیب الرحمن شامی ، عطا الحق قاسمی، کشور ناہید' تبسم کاشمیری اور اہم شخصیات خطاب کرینگے

لاہور(کلچرل ڈیسک )نامور شاعر ‘ گیت نگار اور اپنے وقت کے دانشور صوفی غلام مصطفی تبسم کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی اور لاہور آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے 14 اور 15 ستمبر کو الحمرا ہال 2 میں دو روزہ جشن ِ صوفیکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب 14ستمبر بروز ہفتہ 3بجے سہ پہر ہوگی۔

تقریب میںمہمان خصوصی مجیب الرحمن شامی ، مہران مواحد قو نصلر جنرل ایران’عطا الحق قاسمی، کشور ناہید، ڈاکٹر نجیبہ عارف چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر شازیہ بشیر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،ڈاکٹر مظفر عباس ، کرامت بخاری، پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی، پروفیسر ڈاکٹر تبسم کاشمیری، سلمیٰ اعوان ، مدثر بشیر، پروفیسر نسیم شاہد، طارق اللہ صوفی سمیت نامور شعرا و ادباء شرکت کریں گے۔

شام 6بجے دوسری نشست میں صوفی تبسم کی بچوں کیلئے لکھی گئی نظموں”ٹوٹ بٹوٹ”پرمیوزیکل شو ہو گا۔15ستمبر بروز اتوار 2بجے صوفی غلام مصطفی تبسم پر سیشن ہوں گے۔3بجے ڈاکیومنٹری سیشن ہو گا جس میں سلیمہ ہاشمی شرکت کریں گی اور مختلف اساتذہ اور ماہرین تاثرات پیشکریں گے۔ اس پروگرام کی آخری نشست 6بجے شام غزل کے نام سے ہو گی جس میں صوفی تبسم کے اردو، پنجابی ‘ فارسی کلام اور ترانے نامور گلوکار پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button