شوبز

صوفی نائٹ میں قوال امجد فراز کی پرفارمنس’صوفی رقص بھی پیش

کرسچن سٹڈی سنٹر کے زیور اہتمام کلچرل اسمبلی ڈائریکٹر سیموئیل عزریاہ کا خطاب

لاہور(شوبزڈیسک)مقامی ہوٹل میں کلچرل صوفی نائٹ کا اہتمام قوال فراز امجد خان کی شاندار پرفارمنس نے دل جیت لئے جبکہ فنکاروں کی جانب سے صوفی رقص بھی پیش کیا گیا ۔سماجی ثقافتی شخصیات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کرسچن سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کلچرل اسمبلی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لوگوں نے شرکت کی۔اس کلچرل اسمبلی کا مقصد معاشرے میں ثقافت اور روایات کو اجاگر کرانا تھا۔

اس کلچرل اسمبلی کے مقررین میں شامل کرسچن سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر سیموئیل عزریاہ نے بتایا کے تمام مذہب اور کلچر ہمیں انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اس طرح کی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ راولپنڈی اور سندھ ‘حیدر آباد کے بعد لاہور میں بھی کامیاب تقریب منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پروگرم کے اختتام پر قوالی پیش کی گئی اور صوفی رقص کا اہتمام کیا گیا جس کو شہریوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button