لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ایکبار پھر شوٹنگ کے دوران جلنے سے بال بال بچ گئیں جس کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساحلِ سمندر پر سیاہ لباس میں سیاہ گھوڑے کیساتھ نظر آئیں۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ساحلِ سمندر پر سیاہ گھوڑے کو ایک ایسی جگہ پرلے گئیں جہاں قطار میں مشعلیں لگی ہوئی ہیں اور اسی دوران وہ گھوڑے کی رسی کو پکڑے بے دھیانی میں الٹے قدم چلنے لگتی ہیں۔
اسی اثنا میں عائزہ خان کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے اور جلتی مشعل ان کے جسم کو جلاتے جلاتے رہ جاتا ہے۔جلنے کے خوف سے عائزہ خان ویڈیو میں زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی بھی نظر آئیں لیکن پھر اپنے خوف پر فی الفور قابو پاتے ہوئے انہوں نے گھوڑے کی رسی کو نہیں چھوڑا اور آگ کی جانب بڑھتے گھوڑے کو کھینچ کر بچا لیا۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ‘عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم انہوں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا’۔
یاد رہے کہ کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عائزہ خان جلنے سے بال بال بچی ہوں بلکہ اس سے قبل ڈراما ‘جانِ جہاں’میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔ویڈیو میں نظر آنے والا منظر بے حد خطرناک تھا کیونکہ جس میں وہ ایک آگ لگی شال کو اٹھا کر پھینکتی نظر آئیں جس کے بعد ان کا پائوں دوپٹے کے جلتے ہوئے ٹکڑوں پر پڑا لیکن وہ انکو نقصان نہین پہنچا پایا تھا۔