شوبز

عاطف اسلم کے لیے روٹھی بیوی کو منانا ناممکن ہوگیا

عباس بھروانہ صارف نے کمنٹ کئے کہ بھابی کی بری تصاویر لے کر زندہ رہنا مشکل

لاہور(شوبزڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کیلئے ان کے اپنے گھر میں مشکل کھڑی ہوگئی، ان کی اہلیہ روٹھ گئیں اور ان کو منانا نا ممکن ہوگیا۔ گزشتہ دنوں ہردلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اہلیہ کیساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کر کے مداحوں کی نگاہوں کو خوشگوار حیرت میں ڈالا ہے۔

اس پوسٹ پر عباس بھروانہ نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عاطف بھائی میرے دل میں آپ کے لیے خاص احترام ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان کی (عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ بھروانہ) بری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخر کار آپ نے یہ کر ہی لیا۔اس دلچسپ کمنٹ کا جواب بھی گلوکار نے دلچسپ انداز میں دیا۔

عاطف اسلم کا اس تبصرے کے جواب میں لکھنا تھا کہ ہاہا، ڈان(سارہ بھروانہ)کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ دو بچوں کے والدین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button