شوبز
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ”شہدا ” 56سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
سینیڈاوکونر نے 2018ء میں اسلام قبول کیا تھا'یہ افسوسناک خبر ، سینیڈ او کونر کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں: آئریش وزیراعظم
لندن (شوبز ڈیسک، آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ”شہدا” 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ان کے اہلخانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی تاہم وجہ سامنے نہیں آئی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کی عالی شہرت یافتہ گلوکارہ سینیڈ او کونر کے اہلخانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی تاہم موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔گلوکارہ کی موت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے کہا کہ یہ واقعی ہی افسوسناک خبر ہے، سینیڈ او کونر کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔واضح رہے کہ 2018 میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انہوں نے اپنا اسلامی نام ”شہدا” رکھ لیا تھا۔