عالیہ بھٹ کا پیرس کے ریمپ پر جلوہ’حسن کے دیوانوں کا دل تھامنا مشکل
بالی ووڈ اداکارہ کی''پیرس فیشن وِیک'' میں پہلی بار انٹری ، پرکشش حسن کے چرچے
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی”گنگو بائی”یعنی عالیہ بھٹ کے پیرس فیشن ویک میں شاندارانٹری نیمداحوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی عالیہ بھٹ بہترین اداکاری سے اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر کی تقریبات میں مدعو کی جاتی ہیں۔عالیہ بھٹ اپنی بہترین اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کررہی ہیں کسی کو انکی اداکاری سب سے منفرد لگتی ہے تو کسی کو انکے ملبوسات بھاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ متعدد بین الاقوامی فیشن شوز میں بھی شرکت کر چکی ہیں اور اس مرتبہ پیرس فیشن ویک میں بھی اپنے حسن کے جلووں سے مداحوں کی آنکھوں کو خیرہ اور ان کے دلوں کو نہال کیا۔اداکارہ فلموں میں بہترین کام کرنے کے علاوہ تقریبات میں بھی اپنے پرکشش انداز کا خاص خیال رکھتی ہیں۔پیرس میں منعقدہ اس مشہور فیشن ویک میں شرکت کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے سلور میٹل کراسیٹ زیب تن کیا جو معروف فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے ہاتھوں کا شاہکار تھا۔
اپنی دلکش لک کو”لیس از مور”کی مثال بناتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ہیئر اسٹائل میں سادگی اپنائی اور زیورات میں بھی سادگی اختیار کی اور گلے کو خالی چھوڑ کر صرف کانوں میں بالی نمااسٹائلش بُندے پہنے۔اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ بین الاقوامی فیشن ایونٹس میں شرکت کرچکی ہیں جن میں سے این نیویارک میں منعقدہ ”میٹ گالا”ہے جس میں عالیہ بھٹ نے سبھیاساچی کی تیار کردہ تھری ڈی پھولوں والی ساڑھی پہن رکھی تھی۔یاد رہے کہ اس پیرس فیشن ویک میں عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی وڈ کی ”جودھا بائی ”یعنی ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی اور سرخ لباس میں ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔