شوبز

عامر لیاقت نازیبا ویڈیوکیس:دانیہ شاہ اور یاسر شامی پر فرد جرم موخر

سماعت 22 اگست تک ملتوی ، فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کیے جانے کا امکان ہے

لاہور(شوبزڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی جانب سے وکیل تبدیلی کرنے کے باعث فرد جرم موخر کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم یاسر شامی نے ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیل کرلیا۔وکیل ساجد محبوب شیخ نے موقف اپنایا کہ مجھے فائل آج ملی ہے، لہذا تیاری کے لیے وقت دیا جائے، وکیل کی تبدیلی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ پنجاب سے آتی ہیں، بار بار وکیل تبدیل کرکے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ۔عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی، فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button