شوبز

عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھی،اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت پر بات کی اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک))پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھیں۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت پر بات کی اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیئے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ عدنان اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button