عروہ حسین کی گلوکاری نےسب کےدل جیت لئے
شوبز انڈسٹری سے وابستہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی ہر دلعزیز جوڑی نے لاہور میں اپنے گھر پر دوستوں کی محفل سجائی
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی ہر دلعزیز جوڑی نے لاہور میں اپنے گھر پر دوستوں کی محفل سجائی، اس محفل میں عروہ حسین کو بھی شوہر کے ساتھ سُر ملاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عروہ حسین اور فرحان سعید کی ڈنر پارٹی سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے لاہور میں اپنی رہائش پر شوبز سے جُڑی شخصیات کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا جس میں عروہ حسین کی گلوکاری نے سب کے دل جیت لئے۔ اس موقع پر عروہ حسین کے علاوہ گلوکار فرحان سعید اور آئمہ بیگ کو بھی اپنی سروں سے پارٹی کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا۔
وائرل تصاویر و ویڈیوز میں قاسم یار تیوانہ ، آئمہ بیگ اور عدنان قاضی سمیت دیگر شخصیات کو عشائے اور میوزیکل نائٹ سے لطف اندوز ہوتے اور قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس سے فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کا رواں برس اس وقت دم ٹوٹ گیا تھا جب انہوں نے عید کے موقع پر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔