شوبز

عفان قیصر نے ایک بار پھر فیملی ویلاگرز کو نشانہ پر رکھ لیا، یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اقراء کنول کو معاشرے کی بگاڑ قرار دیدیا

ڈکی بھائی اور اقراء کنول یوٹیوب پر اپنے لڑائی جھگڑوں اور اندرونی مسائل کو پیش کرتے ہوئے مذاق کرتے ہیں اور بہت ہی غلط حرکتیں کرتے ہیں: عفان قیصر

لاہور(کھوج نیوز) عفان قیصر نے ایک بار پھر فیملی ویلاگرز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے سب سے بڑی فین فالوونگ رکھنے والے پاکستانی یوٹیوبرز ڈکی بھائی اور سسٹرولوجی فیم اقرا کنول معاشرے میں بگاڑ کی وجہ بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیملی بلاگنگ کے منفی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر کا کہنا تھا کہ اب میں ان کے بارے میں اونچی آواز میں بات کروں گا کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے کانٹنٹ میں فیملی کو بیچ کر ہفتہ وار فارچیونر خرید سکتے ہیں ، یہاں تک کہ ان لوگوں کو سالانہ ایوارڈز سے بھی نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ یوٹیوب پر اپنے لڑائی جھگڑوں اور اندرونی مسائل کو پیش کرتے ہوئے مذاق کرتے ہیں اور بہت ہی غلط حرکتیں کرتے ہیں کبھی کوئی بھائی کو اغواء کروا دیتا ہے تو کبھی بیوی شوہر کے ساتھ پرینک کر رہی ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر عفان قیصر نے کہا کہ ان کے فالورز بھی وہ ہیں جن کی عمریں 8سے 18سال ہے اور اسی لیے ان کے ویوز بھی بہت زیادہ آتے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ ہمارے بچے ڈکی بھائی اور اقراء کنول جیسے یوٹیوبر کے پیچھے لگ گئے تو مستقبل میں ہم کیا پرڈیوس کریں گے اور معاشرہ کا کیا حال ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button