شوبز

علی رحمان کی”ڈیٹ نائٹ”میں گرل فرینڈ کون تھی؟افیئر کھل گیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ علی رحمان کے ساتھ تواتر سے نظر آنے والی نیوٹریشنسٹ کوچ نصرت ہدایت اللہ نے اپنے افیئر کی تصدیق کردی ہے۔فلم ”جاناں ”سے ڈیبیو کرنے والے اداکار نے ڈرامہ”خاص،دیارِ دل،رشتے کچھ ادھورے سے اورلاپتا”میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اب علی رحمان کی لو لائف نے ایک اہم موڑ لے لیا ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے علی رحمان کی نیوٹریشن کوچ اور فٹنس پروگرام ”دا 42 ڈے چیلنج”کی فائونڈر سی ای او نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ بڑھتی قربتوں کی خبریں گرم ہیں۔علی رحمان اکثر و بیشتر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ نظر آتے ہیں اور دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

رواں سال مئی میں بھی علی رحمان کی سالگرہ کے موقع پر بھی ان کے ساتھ وقت گزارنے والوں میں نصرت ہدایت اللہ بھی شامل تھیں جبکہ کیک کاٹتے وقت علی رحمان کے برابر میں نصرت کا ہی کھڑا ہونا ان کے رشتے سے متعلق بہت کچھ کہہ گیا ۔اگرچہ علی رحمان نے اب تک اس سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی لیکن اس معاملے پر نصرت ہدایت اللہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔نصرت نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو ان کی علی رحمان کے ساتھ لی گئی مرر سیلفی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں اس طرح سے نصرت ہدایت اللہ نے لکھا کہ ‘تم نے کہا تھا کہ ہماری یہ پیاری سی تصویر انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شیئر ہونے سے بھی زیادہ حق رکھتی ہے، تو یہ لو حاضر ہے’۔اسی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نصرت ہدایت اللہ نے ایک ایسا جملہ لکھا جو ان کے رشتے کی حقیقت کو مزید واضح کر گیا۔

نصرت ہدایت اللہ نے تصویر کو خاص بناتے ہوئے ”ڈیٹ نائٹ”لکھا جو اس بات کی تصدیق ہے کہ دونوں محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔اس اسٹوری اور پوسٹ پر علی رحمان کا کافی گھنٹوں تک کوئی ردِعمل نہیں آیا جس کے سبب مداح سمجھے کہ شاید وہ بات کی تصدیق کرنے سے کترا رہے ہیں لیکن پھر علی رحمان نے نصرت کی پوسٹ کو بطور انسٹاگرام اسٹوری شیئر کر کے اپنے اور نصرت کے رشتے کو قبول کرلیا۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں علی رحمان اور نصرت کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست بھی محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔علی رحمان کے متعدد مداح حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ‘کیا اپ دونوں سچ میں ڈیٹ کر رہے ہیں؟’ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ سیکشن میں ‘کیوٹ کپل’ لکھا جس کا جواب دیتے ہوئے نصرت نے ‘شکریہ لکھا۔

ایک اور صارف نے ڈراما نور جہاں کا حوالہ دیتے ہوئے علی رحمان کیلئے لکھا کہ ‘باز آجا سفیر اب تو بیٹا بھی ہوگیا ہے’ ، جس پر نصرت ہدایت اللہ نے لکھا کہ ‘ہاہا، میں نے ڈرامے کی وہ قسط نہیں دیکھی تھی لیکن اب مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے وہ قسط نہیں دیکھی’۔ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘آپ دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے؟’ جس پر نصرت نے لکھا کہ ‘تکہ لگائیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button