شوبز

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر کون بنانا چاہتا ہے؟ حریم شاہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عمران خان نہیں چاہتے وہ چانسلر بنیں، آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود ان کو چانسلر کیلئے منتخب کیا ہے، عمران خان کی شہرت ہی اتنی ہی ہے، عمران خان آکسفورڈ سے بڑا نام ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر کون بنانا چاہتا ہے؟ اس حوالے سے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر نہیں بن سکی جب آپ پی ایچ ڈی کرلیتے ہیں تو آپ کے نام سے ڈاکٹر لگ جاتا ہے اور کوشش کروں گی پی ایچ ڈی کروں، آکسفورڈ یونیورسٹی جانے کا بڑا شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ سے بڑے بڑے رہنماؤں نے پڑھا ہے، آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان نے پڑھا ہے، یہ دونوں پاکستان کے بہادر لیڈر ہیں۔ خیال رہے کہ چانسلرکے عہدے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی امیدواروں کا اعلان اکتوبرکے آغاز میں کریگی۔ چانسلر کے عہدے کیلئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابات میں ڈھائی لاکھ سابق طلبہ اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے وہ چانسلر بنیں، آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود ان کو چانسلر کیلئے منتخب کیا ہے، عمران خان کی شہرت ہی اتنی ہی ہے، عمران خان آکسفورڈ سے بڑا نام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button