شوبز

عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کے خلاف کیوں؟

ہانیہ اگر شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو وہ بہت آگے جائے گی'عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کے خلاف کیوں؟ ا س حوالے سے تمام سچائی منظر عام پر آگئی۔

معروف میزبان، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ اگر شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو وہ بہت آگے جائے گی۔ ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کے بارے میں مشورہ دینے پر ریحام خان نے اس کی وجوہات بتائی ہیں۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں لڑکیوں کو اپنی شادیوں میں جلدی نہیں کرنی چاہیے اور اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی مشورہ دیتی ہیں کہ پہلے اپنے آپ کو مضبوط بنائیں پھر اگر آپ چاہیں تو شادی کر لیں۔

ریحام خان نے کہا کہ لڑکیوں کو لگتا ہے کہ ان پر گھر میں پابندیاں ہیں اور شادی ہونے کے بعد انہیں آزادی مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شادی ضرورت نہیں بلکہ چوائس ہونی چاہیے اور شادی صرف اس لیے نہیں کرنی چاہیے کہ آپ پر دبا ہے کیونکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اچھا شخص نہیں ملتا۔ اداکارہ کے مطابق شادی کا دبا مرد اور خواتین دونوں پر ہوتا ہے اس لیے دونوں کو اس کا دبا نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ کو سمجھنا چاہیے کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہیں، والدین کے لیے پیغام ہے کہ اگر خدانخواستہ بیٹی کو طلاق ہو گئی اور بچے بھی ہو جائیں تو سارا بوجھ بھی آپ پر آ جائے گا اس لیے بہتر ہے خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر سکھائیں تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button