شوبز

عید دوڑ میں ”عمرو عیار“ آگے‘دنیا بھر کی 500 اسکرینوں پر دکھائی جائے گی

سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ کے پریمیئرانعقاد ہو چکا ہے جس کے بعد فلم کو عید کے موقع پر ملک بھر کی سینماؤں کی زینت بنا دیا جائے گا

لاہور (شوبز ڈیسک)فلم ”عمرو عیار“ کے دیونوں کا لمبا انتظار اختتام کو پہنچا۔اب خبر ہے کہ پاکستان کی سب
سے زیادہ عید کے حوالے سے زیر بحث رہنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ کے پریمیئرانعقاد ہو چکا ہے
جس کے بعد فلم کو عید کے موقع پر ملک بھر کی سینماؤں کی زینت بنا دیا جائے گا۔فلم عمرو عیار کے پریمیئر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا پریمئر شو قرار دیا گیا ہے، جس میں فلم کی پوری کاسٹ سمیت دیگر
اداکاروں، ہدایت کاروں اور شوبز شخصیات نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔

”عمرو عیار“ کو عید الاضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔، پریمیر شو میں نامور اداکار فواد خان، صبا قمر،فیصل قریشی، ماورا حسین کے علاوہ نامور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔پریمیئر کے موقع پر فلم کی ٹیم نے بتایا کہ عمر و عیار کی تیاری میں چار سال کا عرصہ لگا جب کہ فلم کو عید الاضحٰی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی 500 اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔

عمرو عیار‘ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے۔عمرو عیار‘ کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر کے علاوہ علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔داستان امیر حمزہ‘ میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں ’عمرو عیار‘ کا قصہ بھی شامل ہے۔’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستان میں فلم بنائی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button