شوبز

عید کی فلم ”بھیڑیا“کا پریمئیرشو‘سٹارز کی کہکشاں ایک چھت تلے

کاسٹ میں شامل اداکار شہریار چیمہ، سدرہ نور، شہزاد بلا، توفیق شاہ، علی خان، شفپت چیمہ‘سمیرا صغیر،سویرا خان،علی خان،زاراشاہ اور دیگر نے شرکت کی

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور میں عید الاضحی کی دوسری فلم ”بھیڑیا“کا رنگا رنگ پریمیئر شو منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل فلم ”عمرو عیار“ کا پریمئیر پر ہجوم دیکھنے میں آیا۔سماجی موضوع پر بنی اس فلم کے پریمیئر شو میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ عید پر پاکستانی سینما گھروں میں کرائم تھرلر فلم ”بھیڑیا“بھی دکھائی جائے گی۔فلم کی کہانی کو نئے زاویئے سے پیش کیا گیا ہے۔ فنکاروں کے منفرد کرداروں پر مبنی فلم بھیڑیا کا پریمیر شوفورٹریس اسٹیڈیم کے سنیما گھر میں منعقد کیا گیا جہاں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار شہریار چیمہ، سدرہ نور، شہزاد بلا، توفیق شاہ، علی خان، شفقت چیمہ‘سمیرا صغیر،سویرا خان،علی خان،زاراشاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ فلم کے پروڈیوسر مختار خواجہ اور ہدایات کار شہزاد بلا ہیں۔سٹار کاسٹ سے سجی فلم کے فنکار عید پر فلم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔فلم بھیڑیا کو عید الاضحی کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

پریمیئر شو میں فلم سے جڑی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں ہدایتکار باسو چوہدری،جرار رضوی،دردانہ رحمنٰ،رونق علی رونقی،مختار احمد، ہانیہ ناز،رابعہ حسن،فادی، طاہر سرور میر،ثناء بٹ،نعیم وزیر سمیت فلم کے اداکار شہر یار چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے۔فلم کی تمام کاسٹ نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور یہ فلم بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے۔فلم میں میرے والد شفقت چیمہ بھی ہیں۔جو ایک پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔اداکارہ سدرا نور نے کہا کہ کافی دیر کے بعد کسی اچھے اسکرپٹ کی فلم کی ہے۔ میرا کردار اب تک کی فلموں سے ہٹ کر ہے۔ہدایتکار شہزاد بلا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزار دئیے ہیں۔فلم بڑی محنت سے بنائی ہے۔میری فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ عید پر سینما گھروں میں جا کر پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔ ہدایتکار باسو چوہدری نے کہا کہ ”بھیڑیا“ مختار احمد خواجہ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔فلم کی عید الاضحی پر ریلیز پر تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فلم کے پریمیئر شو میں اتنی بڑی تعداد میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کا آنا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔امید ہے عید پر تمام پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کریں گی۔یاد رہے عید کی تیسری فلم ”منجو ماریہ“ تھی جسے سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت نہیں دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button