شوبز

فرحان سعید نےبھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کےساتھ کام کرنےسےانکارکیوں کیا؟

بھارتی اداکار و سیاسی رہنما متھن چکروتی کے بیٹے ماہاکشے چکروتی اور اروشی روٹیلا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا

کراچی(شوبز ڈیسک)فرحان سعید نےبھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کےساتھ کام کرنےسےانکارکیوں کیا؟، پاکستان میوزک و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی پیشکش کی گئی تاہم میں نے انکار کر دیا۔ فرحان سعید کے ایک انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو انہوں نے گزشتہ برس دیا تھا، اس میں انہوں نے بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش کا انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں جل بینڈ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کیا کرتا تھا ان دنوں بالی ووڈ سے مجھے اداکاری کے لیے متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم میں نے انکار کر دیا۔ اداکار نے بتایا کہ متعدد پیشکش موصول ہونے کے بعد ایک فلم سائن کرنے کا ارادہ کیا، جس میں مجھے بھارتی اداکار و سیاسی رہنما متھن چکروتی کے بیٹے ماہاکشے چکروتی اور اروشی روٹیلا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، اس میں میرا موسیقار کا ہی کردار تھا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ فلم میری اور اروشی روٹیلا کی ڈیبیو فلم ہوتی لیکن جب معاملات طے کرنے کی باری آئی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں اور شکر ہے کہ انکار کر دیا  کیونکہ مذکورہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button