فضا علی باز نہ آئیں،پہلے لائیو رقص اب ایتھلیٹ کے کاندھوں پر سوار
فضا علی آئے دن وائرل ہونے کی غرض سے کچھ نہ کچھ انوکھا کر نے کی کوشش کرتی ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان فضا علی پچھلے دنوں شدید تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود باز نہ آئیں اور ایک بار پھر اپنیشو میں انوکھی حرکت کر کے خبروں میں آگئیں۔اداکارہ فضا علی نے اپنے پروگرام میں پاکستان کی معروف پاور لفٹر کھلاڑی اور گولڈ میڈلسٹ بہنوں کو مدعو کیا۔میزبان فضا علی نے تینوں پاور لفٹر بہنوں کا تعارف کرایا اور ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔پاور لفٹر بہنوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے کیرئیر میں والدین کا اہم کردار رہا ہے، والد نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔مارننگ شو کا ایک کِلپ بھی خوب وائرل ہے جس میں ایک بہن نے اداکارہ فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھارکھا ہے۔
یہ مناظر سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہیں بلکہ اس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔شائقین کا کہنا ہے کہ اب لوگ اس قسم کے شوز کو اہمیت نہیں دے رہے اسی لیے میزبان اس طرح کے اقدام منصوبہ بندی کیساتھ کررہی ہیں۔اسی کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین فضا علی کو ان کی اوور ایکٹنگ پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے گانے بلاک بسٹر پر بھی فضا علی کے ہنگامہ خیز رقص نے تہلکہ مچا دیا تھا۔