شوبز

فلم”ایمرجنسی”میں اندرا گاندھی کا کردار’کنگنا کا سرقلم کرنے کی دھمکی کس نے دی؟

یہ فلم 1975 میں اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی'' ایمرجنسی'' پر مبنی ہے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور متنازع بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ کنگنا رناوت اپنے بے لگام بیانات کی وجہ سے کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔ جب سے کنگنا رناوت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بنی ہیں، تب سے وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے سکھ برادری کو یہ کہہ کر مشتعل کردیا تھا کہ کسانوں کی تحریک میں عصمت دری کے واقعات اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ کنگنا یہ بیان ایسے وقت دے رہی ہیں جب ان کی فلم ”ایمرجنسی ”6 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

فلم” ایمرجنسی” کا ٹریلر دیکھ کر سکھ برادری کو دکھ پہنچا ہے اور اب کنگنا کو سر قلم کرنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت کو چپل سے مارنے اور ان کا سر قلم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے پنجاب پولیس کو ٹیگ کرکے وائرل ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ نے فلم” ایمرجنسی ”ریلیز کی تو آپ کو سردار ماریں گے، آپ کو پہلے ہی تھپڑ مارے جا چکے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک اور سکھ شخص دھمکی آمیز انداز میں کہتا ہے کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور اگر ہم پر انگلیاں اٹھی ہیں،تو ہم جانتے ہیں کہ انہیں کیسے توڑا جائے، اس کے لیے ہم اپنا سر بھی کٹوالیں گے اور اگر کٹوا سکتے ہیں تو کاٹ بھی سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم” ایمرجنسی ”میں کنگنا رناوت نے آزاد بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 1975 میں اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی” ایمرجنسی” پر مبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button