شوبز

فلم ‘جگرا‘ کا ٹریلر،مداحوں نے عالیہ بھٹ کو ‘آئرن لیڈی‘ کا خطاب دیدیا

  یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی، سنجے دت اسٹارر کی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم 'گمراہ' سے انسپائر ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی ورسٹائل  اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘جگرا‘ کا مکمل ٹریلر  فلم میکرز کی جانب سے آج 26 ستمبر کو مداحوں کیلئے جاری کردیا گیا۔ پاور پیک ڈرامہ اور ایموشنز کا سمندر خود میں سمیٹی ہوئی فلم ‘جگرا‘ میں  پہلی مرتبہ  بالی وڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ اور نو آموز اداکار ویدانگ رائنا ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

فلم اپنے ٹیزر ٹریلر سے پہلے ہی شائقین کی جانب سے ‘تھمبز اپ’ کا سائن حاصل کرچکی تھی تاہم ٹریلر نے جاری ہوتے ہی گویا پانی میں آگ لگادی۔  فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو ‘آئرن لیڈی‘ کا خطاب دیدیا۔

فلم ‘جگرا‘ کا حالیہ جاری ہونے والا ٹریلر، گذشتہ ٹیزر کے  ٹچ کے ساتھ فلم کے پلاٹ کو تھوڑا سا بے نقاب کرتا ہے جہاں  فلم میں عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار  ویدانگ رائنا کو ‘انکُر‘ نامی ایک نوجوان کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انکُر‘  بیرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوجاتا ہے جہاں اسے پولیس کی جانب سے شدید  ٹارچر کیا جاتا ہے اور اس موقع  پر عالیہ  اپنے بھائی کو جیل جانے سے نکالنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

یہ ہے اسٹوری کا اسٹارٹ، اسکے بعد شروع ہوتی ہے اصل کہانی جب عالیہ بھٹ اپنے بھائی کو جیل سے نکالنے کے لیے ہر  طریقہ آزماتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اور اُن تمام طریقوں کے ساتھ آتا ہے ایکشن، خونریزی اور  بہن کی دیوانگی کا ایک ایسا سلسلہ جو کچھ بھی کر گزرنے سے نہیں ڈرتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی، سنجے دت اسٹارر کی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گمراہ’ سے انسپائر ہے۔  واضح رہے کہ اداکار ویدانگ رائنا کی بالی وڈ  ڈیبیو  فلم ‘جگرا‘ 11 اکتوبر کو  سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button